احمدپورشرقیہ: (دنیا نیوز) معمولی گھریلو تنازع پر سفاک ملزم نے اپنے ہی سسر اور بیوی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سسر جان کی بازی ہار گیا۔
یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ڈیرہ نواب کے علاقہ سکھیل میں پیش آیا جہاں ملزم کی فائرنگ سے اس کا سسر جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی، خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق شہری خیرات خان کی لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہانگیر نامی مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ملزم کی 6 ماہ قبل طلاق ہوچکی تھی جس پر جھگڑا چل رہا تھا۔