پاکپتن: گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بہن کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا

Published On 08 July,2023 06:08 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بہن کو سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گاؤں گوبند پور میں پیش آیا جہاں کی رہائشی رانی بی بی کو اس کے بھائی نے بے رحمی سے قتل کر ڈالا، ملزم شادی شدہ بہن کو اپنے گھر سے اس کے شوہر کے گھر لے گیا اور وہاں اس کے سر میں گولی مار کرقتل کر دیا۔

واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن طارق ولائیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔