ڈیرہ اسماعیل خان : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد قتل

Published On 03 July,2023 02:28 am

ڈیرہ اسماعیل خان : ( دنیا نیوز ) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے دو افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے یارک کی حدود گلوٹی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ سے دو افراد کو قتل کردیا جن کی شناخت نقیب اللہ عرف ڈاکو اور لطیف الرحمن کے نام سے ہوئی  ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ( ڈی ایچ کیو ) ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔