گگو منڈی : چچا نے غیرت کے نام پر بھتیجی کو قتل کر دیا

Published On 03 July,2023 02:02 am

گگو منڈی : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر گگو منڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گگو منڈی میں چوکی تاج پورہ کے نواحی گاؤں 279 ای بی میں چچا نے غیرت کے نام پر اپنی ہی بھتیجی کو قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ  اکرم ولد  شریف نامی ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بھتیجی کو اسلام آباد سے اپنے پاس بلا کر ٹوکے کے وار کر کے قتل کیا ۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement