کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایئر پورٹ روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والا شہری محکمہ صحت میں ملازمت کرتا تھا، مقتول 24 جون سے لاپتا تھا جس کی تلاش جاری تھی۔
پولیس کو مقتول کی لاش ایئر پورٹ روڈ میں ایک کمرے سے ملی تھی، مقتول کی لاش کو آبائی علاقے چمن روانہ کردیا گیا۔