پشاور: (دنیا نیوز) سفاک ملزم نے سفاکیت کی تمام حدیں پار کردیں، تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی ہی بیوی اور 5 ماہ کے بچے کو ذبح کر ڈالا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ بھانہ ماڑی گل آباد کے علاقے میں پیش آیا، ملزم نے گھریلو ناچاقی پر زندگی بھر کی ساتھی اپنی بیوی اور معصوم بچے کی جان لے لی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل چھری بھی برآمد کر لی۔