گھوٹکی: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے والے شہری کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا، اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ افسوسناک واقعہ عادل پور کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے موٹرسائيکل چھیننے کی کوشش کی گئی، شہری نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔
بعدازاں اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی، شہریوں کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔