ننکانہ صاحب: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Published On 11 June,2023 06:37 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) تھانہ واربرٹن کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عرفان نامی شخص کے بیٹوں کا آپس میں زمین کا تنازع چل رہا تھا، جھگڑے میں شدت آئی تو ملزمان سلیمان اور عمران نے حقیقی بھائیوں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے دو بھائی حافظ رضوان اور حمزہ ارشد موقع پر ہی دم توڑ گئے، فائرنگ سے سفیان اور ظہور زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔