کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 3 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

Published On 30 May,2023 12:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمران، عبدالرحمٰن عرف منا اور سلال کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لی گئیں۔

ملزمان نے درجنوں وارداتوں میں موبائل فونز اور نقدی چھیننے سمیت ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا اعتراف کیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجا رہے ہیں۔

Advertisement