لاڑکانہ: (دنیا نیوز) معمولی گھریلو اختلافات خاتون کی جان لے گئے، شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت آئی خاتون کو دیور نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ڈوکری کے علاقے بائی پاس کی رہائشی تہمینہ سانگرو کے نام سے ہوئی ہے، تہمینہ سانگرو شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت آئی تھی۔
عدالت میں خاتون کے دیور نے اپنی عدالت لگا کر فائرنگ کر دی جس سے خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔