فیصل آباد: پیسے دینے سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کر ڈالا

فیصل آباد: پیسے دینے سے انکار  پر بھائی نے بہن کو قتل کر ڈالا

پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 272 (ر ب) میں پیش آیا، ملزم اپنی بہن سے پیسوں کا مطالبہ کر رہا تھا، پیسے نہ ملنے پر اسے فائرنگ کر کے بے رحمی سے مار ڈالا۔

ملزم آصف فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مقتولہ کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔