پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں، بیٹیوں اور بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ مقتولہ مہوش کے سسر محمد یامین کی مدعیت میں درج کیا گیا، مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ شام بیٹے دانش نے موبائل فون پر واقعے کی اطلاع دی، بہو، پوتیوں اور پوتے کو نامعلوم افراد نے قتل کیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر اور پڑوسی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے، اب تک 8 سے زائد افراد کے بیانات لیے جا چکے ہیں، خاتون اور بچوں کے سر پر وزنی چیز کے وار کر کے تشدد کیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کی سربراہی میں 8 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، جس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں، مقتولین کی نماز جنازہ سرجانی کے ڈی اے فلیٹس کے قریب جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔