کراچی میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ، ماں دو بچوں سمیت قتل

کراچی میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ، ماں  دو بچوں سمیت قتل

پولیس کے مطابق  تھانہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 7 ڈی میں 34 سالہ مہوش، 6 سالہ حرا اور 5 سالہ حنین  کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جب کہ 18 ماہ کی اشمیرہ زخمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون مہوش تینوں بچوں کی والدہ تھی جب کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تینوں بچے ہیں، تمام افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کیا۔

مزید برآں پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔