علاقائی
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائیونڈ روڈ کے قریب گندے پانی کے جوہڑ سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی بچے کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ عاصم 12 ستمبر سے لاپتہ تھا، جس کی تلاش جاری تھی، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچے کی لاش جوہڑ سے نکالنے کے لیے کارروائیاں کی گئیں۔
دوسری جانب پولیس نے کہا کہا بچے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد سامنے آئے گی۔ پولیس نے قتل سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔