طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے  کارروائی کی، گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر گیارہویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرتا رہا

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔