علاقائی
خلاصہ
- کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائدمیں ایس ایس پی نے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 8 پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی عبدالعلیم بلو نے اہلکاروں کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔
محکمہ پولیس میں ڈیوٹی سے غفلت اور غیر حاضری کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس اہلکاروں کو حوالات میں بند کیے جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔