سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گئے

سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گئے

سی سی ڈی حکام کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

حکام نے بتایا کہ مقابلے میں میں 2 ڈاکو موقع پر ہی  مارے گئے جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے ملزمان لنگڑا گینگ کے کارندے تھے اور دکانوں و بڑے سٹورز میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ مقابلے کے بعد ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔

مزید برآں  سی سی ڈی نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیں جب کہ فرار ہونے والوں کی تلاش جاری ہے۔