احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) موضع نوشہرہ جدید میں ڈیڑھ ماہ کی معصوم بچی کی لاش گھر کے قریب گڑھے سے برآمد ہوئی ہے، بچی نمرہ کی لاش پر اینٹ رکھی ہوئی تھی۔
اہلخانہ کے مطابق نمرہ گھر میں سوئی ہوئی تھی، عدم موجودگی پر اس کی تلاش شروع کی گئی، رشتہ دار نے دیکھا کہ لاش پانی کے گڑھے میں موجود ہے۔
بچی کے دادا نے پولیس کو بتایا کہ معصوم بچی کی لاش پر پختہ اینٹ رکھی ہوئی تھی، پولیس نے بچی کے دادا کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ نوشہرہ جدید میں مقدمہ درج کر لیا۔