نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں سندیپ نامی معطل ٹیچر گھر والوں سے جھگڑے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جسے پولیس نے ہسپتال منتقل کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ کے پاؤں میں گہرا زخم آیا تھا، 23 سالہ وندانا داس مرہم پٹی کر رہی تھیں کہ زخمی ٹیچر مشتعل ہوگیا اور طبے عملے سے جھگڑ پڑا۔
مشتعل مریض نے تیز دھار میڈیکل آلات چھین کر خاتون ڈاکٹر اور طبی عملے پر حملہ کردیا، حملے میں خاتون ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئی جنھیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس نے معطل ٹیچر کو حراست میں لے لیا جبکہ خاتون ڈاکٹر کی مریض کے حملے میں ہلاکت پر ریاست بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کی گئی۔