جہلم: (دنیا نیوز) 3 ماہ قبل ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقوں سے خاوند کے قتل میں ملوث ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کی تحقیقات میں رکشہ ڈرائیور وسیم کی بیوی قتل کیس میں ملوث نکلی ہے، ملزمہ میمونہ نے آشنا بابر اور اس کے دوست رضوان سے قتل کروایا تھا، ملزمہ بچنے کیلئے خاوند کے قتل پر غشی کے دورے اور رونے دھونے کی ڈرامے بازی بھی کرتی رہی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزمان سے آلہ قتل اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، رواں سال 8 فروری کو 2 موٹرسائیکل سواروں نے ریلوے پل پر فائرنگ کر کے رکشہ ڈرائیور کو قتل کیا تھا۔