قصور: 27 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

Published On 06 May,2023 05:18 pm

قصور: (دنیا نیوز) تھانہ صدرکی حدود میں بائی پاس کے قریب باغ میں 27 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے کاہنہ کے رہائشی 27 سالہ نوجوان کو سینے اور پیٹ پر گولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا، نوجوان کو قتل کرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، تھانہ صدر کی نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔