ٹھل: دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ٹھل: دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ مبارک پور کی حدود گوٹھ بشیر پٹھان میں پیش آیا جہاں کیھر برادری کے دو گروپوں میں ہونے والے جھگڑے میں دو افراد قتل ہوگئے۔

فائرنگ سے قتل ہونے والوں کی شناخت محمد رمضان کیھر اور نظام دین کیھر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔