گوجرانوالہ: ہسپتال کے سامنے فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق

گوجرانوالہ: ہسپتال کے سامنے فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق کمشنر روڈ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے بالمقابل کار پر نامعلوم افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، کار میں 3 افراد سوار تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک مسلح نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

کار میں سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے میں تیسرا شخص محفوظ رہا۔