کندیاں: (دنیا نیوز) کبوتر بازی پر ہونے والے جھگڑے میں مخالفین نے ڈنڈوں کے وار کر کے ایک شخص کو قتل کر ڈالا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نواحی علاقے اسڑانوالہ ہرنولی میں پیش آیا جہاں کبوتر بازی پر ہونے والی معمولی تلخ کلامی خون خوار جھگڑے میں تبدیل ہو گئی، 3 افراد نے ڈنڈوں کے وار کر کے 35 سالہ اصغر کو جان سے مار ڈالا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ہرنولی پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے لاش کا پوسٹمارٹم کروا کے اسے ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ 3 ملزمان عمران، عابد اور نواز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔