رینالہ خورد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 16 May,2023 03:51 pm

رینالہ خورد: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بستی بابا لال شاہ میں پیش آیا، نامعلوم افراد شہری پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement