کرک: (دنیا نیوز) پیسوں کے لین دین پر ملزم نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کے ویلج کونسل صدر محبوب کو والد اور دو بھتیجوں سمیت قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مکوڑی میں پیش آیا، محبوب اپنے والد اور دو بھتیجوں کے ہمراہ رقم وصولی کیلئے مخالف کے گھر گئے تھے، مخالف نے پیسے مانگنے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے چاروں کو قتل کردیا۔
ملزمان کی فائرنگ سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، تھانہ بانڈہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔