پشاور: 15 سالہ لڑکی کو قتل کے بعد خفیہ دفنانے والے ملزمان گرفتار

Published On 28 May,2023 11:15 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خفیہ دفن کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، ملزمان نے فائرنگ کرکے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور جرم کو چھپانے کیلئے خفیہ تدفین کی تیاری کر رہے تھے۔

پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔