پیرمحل: 11 سالہ طالبہ کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا

Published On 27 May,2023 04:52 pm

پیرمحل: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 11 سالہ طالبہ کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گاؤں 328 گ ب میں پیش آیا، گاؤں کے رہائشی فقیر محمد کی بیٹی سحر گزشتہ روز سکول گئی تھی مگر لوٹ کر گھر واپس نہ پہنچ سکی۔

پولیس کو طالبہ کی کینو کے درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی، طالبہ کی لاش محمود ریاض نامی زمیندار کے باغ سے برآمد کی گئی۔

ڈی پی او نے طالبہ کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔