لاہور: (دنیا نیوز) گوالمنڈی کے علاقے میں 11 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بچے کو کسی اور نہیں بلکہ اس کے باپ نے ہی قتل کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم رفیق نے خود ہی اپنے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار، ملزم نے باغبانپورہ کے علاقے میں لے جا کر بیٹے کو قتل کیا جس کا اعتراف اس نے دوران تفتیش کیا۔
ملزم کے اعتراف کے بعد پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی، ملزم رفیق جادو ٹونا بھی کرتا ہے۔