اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ رمنہ کے علاقے جی الیون گرین بیلٹ سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق لاش کی شناخت قمر ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میرے بھائی کو تین افراد گھر سے بلانے کیلئے آئے جس کے بعد وہ ان کے ساتھ گیا اور صبح تک واپس نہ آیا۔
مدعی نے بتایا کہ رات بھر اپنے بھائی کو مختلف جگہوں پر تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہیں لگا، صبح پولیس کا فون آیا کہ گرین بیلٹ سے ایک لاش ملی ہے، جب ہم نے جا کر دیکھا تو وہ میرا بھائی قمر ریاض ہی تھا۔
مدعی کے مطابق میرے بھائی کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔