بھکر: (دنیا نیوز) چوری کے غرض سے دکانوں کے تالے توڑنے والے ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان چوکیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایم ایم روڈ 217 اڈا پر پیش آیا جہاں نوجوان چوکیدار نے چوری کیلئے دکانوں کے تالے توڑنے والے ملزمان کا تعاقب کیا، اس دوران ملزمان نے چوکیدار پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو دکان کے قریب نوجوان چوکیدار کی لاش ملی، مقتول کی اکبر شاہ کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منکیرہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔