آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) خون سفید ہو گئے، سفاک ملزم نے سگی بہن کو گولی مار کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوٹلی کے نواحی قصبہ پناگ شریف میں پیش آیا جہاں بھائی نے اپنی ہی سگی بہن کو گولی مار کے قتل کر دیا، مقتولہ صبا کالج کی طالبہ تھی۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، قتل کی وجوہات سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکیں۔