کندھکوٹ: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تنگوانی کے قریب پیش آیا، مقتول کی شناخت محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کندھکوٹ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ چولیانی اور گاڑھی گروپوں میں دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔