کراچی: (دنیا نیوز) بلدیہ رشید آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مسلح موٹر سائیکل سواروں نے بلدیہ رشید آباد میں فائرنگ کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا تھا جن میں 3 دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق دو افراد بلدیہ میں اپنے ماموں زاد بھائی کے پاس آئے تھے۔
تینوں افراد موبائل شاپ کے باہر بیٹھے تھے جب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد آئے اور فائرنگ کر دی، جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔
پولیس نے واقعہ کے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق دو افراد پر حال ہی میں کوہاٹ میں دوہرے قتل کا الزام لگا ہے، ایسا لگتا ہے کہ اسی تسلسل میں ان افراد کو قتل کیا گیا ہے۔