پیرمحل: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بجق، حاملہ خاتون زخمی

Published On 08 July,2023 05:21 pm

پیرمحل: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر 29 سالہ وحید نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مخالفین نے جھگڑے میں جاں بحق نوجوان کی حاملہ بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے باعث وحید کی بیوی عائشہ نامی خاتون بے ہوش ہوگئی۔

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاش اور زخمی ہونے والی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔