کراچی: (دنیا نیوز) کیماڑی کے علاقے لالہ زار میں 18ویں گریڈ کے سرکاری افسر کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا جس کی شناخت عتیق الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کراچی پورٹ ٹرسٹ میں سٹور منیجر تھا، مقتول نے دوسری شادی کر رکھ تھی، عتیق الرحمان کی پہلی بیوی کا انتقال ہوچکا ہے۔
گزشتہ شب گھر میں بچوں اور مقتول کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، مقتول کی گردن پر چھری لگی جس سے وہ چل بسا۔