دینہ: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا، قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ منگلا کی حدود میں پیش آیا، ملزمان نے گولی مار کر نوجوان کو قتل کیا اور زمین پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس تاحال مقتول کی شناخت اور قتل کی وجہ معلوم نہ کر سکی، پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ منگلا کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، بہت جلد قتل کی وجہ معلوم کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔