فقیر والی: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 11 July,2023 09:17 am

فقیروالی: (دنیا نیوز) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعہ کھچی والا کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار شہری پر اندھا دھند گولیاں برسا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتول کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے واقعہ سے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔