گھریلو تنازع پر دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جاں بحق

Published On 12 July,2023 10:05 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) عدم برداشت نے خونی رشتوں کو خون آلود کر دیا، گھریلو تنازع پر دو بھائیوں نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کی جان لے لی۔

یہ افسوسناک واقعہ کھرڑیانوالہ کے علاقے رسول پورہ میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر دو بھائیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں برسا دیں، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قریب بیٹھی بوڑھی دادی اماں زخمی ہوگئیں، زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔