گوجرہ : معمولی رنجش پر فائرنگ کا واقعہ ، نوجوان جاں بحق

Published On 15 July,2023 01:23 am

گوجرہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

گوجرہ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں 358 ج ب میں معمولی رنجش پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں سجاد اور عابد شامل ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔