گھوٹکی: (دنیا نیوز) سفاک ملزمہ نے بے رحمی کے ساتھ اپنے سوتیلے کم سن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
سوتیلی ماں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والی کم سن مقتول بہن کا نام کلثوم اور بھائی کا نام سليمان تھا، پولیس نے ملزمہ سے واقعہ کی تحقیقات کیں تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔
ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کم سن بچوں کو کالا پتھر پلا کر مارا ہے، قربان لغاری سے میری شادی زبردستی کروائی گئی تھی۔