اٹک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق، 4 زخمی

Published On 18 July,2023 10:42 am

اٹک: (دنیا نیوز) تحصیل جنڈ کے گاؤں کھنڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ محمد شمروز اور 34 سالہ خان گل شامل ہیں، زخمیوں میں 22 سالہ انعام اللہ، 24 سالہ سجاد، 18 سالہ جواد اور 19 سالہ سلمان شامل ہیں۔