قصور: (دنیا نیوز) راؤ خاں والا کے قریب مقدمہ قتل کی پیروی کرنے والے شخص کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
50 سالہ منیر راجپوت کو کچہری پیشی پر آتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، دو ماہ قبل منیر کے چچا زاد بھائی حمید کو بھی قتل کیا گیا تھا۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔