مانانوالہ: (دنیا نیوز) سفاکیت کی انتہائی ہوگئی، مانانوالہ میں سنگدل شخص نے اپنی 18 سالہ نوجوان بیٹی کو قتل کرکے گھر میں دفن کر دیا۔
مانانوالہ میں نوجوان لڑکی کے قتل کا واقعہ 3 ماہ قبل پیش آیا تھا، گھر میں لڑائی جھگڑے کے دوران سفاک شخص نے خود ہی قتل کا انکشاف کر دیا جس کے بعد محلہ داروں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم فلک شیر کو گرفتار کر لیا، قتل کے انکشاف کے بعد ملزم نے خود ہی گڑھا کھود کر لڑکی کی ہڈیاں بھی برآمد کروا دیں۔