پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں فائرنگ سے پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر امتحانات محمد ارشد جاں بحق ہو گئے۔
پشاور کے رنگ روڈ پر دوران پور کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے ڈائریکٹر امتحانات پبلک سروس کمیشن محمد ارشد کو قتل کیا، فائرنگ کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈائریکٹر امتحانات پبلک سروس کمیشن محمد ارشد کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔