کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

Published On 03 August,2023 09:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈاکو نے پٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے کیلئے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شیر شاہ گلبائی میں پٹرول پمپ پر فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

فوٹیج کے مطابق ڈاکو نے ڈکیتی کیلئے پٹرول پمپ پر تعینات سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تھی جس پرگارڈ نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے سکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول قمر الدین سکیورٹی گارڈ کا تعلق رانی پور سے تھا اور وہ 2 سال سے پٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کر رہا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے بعد کیشیئر سے رقم چھیننے کی کوشش کی، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔