سوات: (دنیا نیوز) سفاک شخص نے اپنی بیوی اور 2 سالہ بیٹے کو بے رحمی سے ذبح کر کے اپنی جان لینے کی کوشش میں خود کو بھی شدید زخمی کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مٹہ میں پیش آیا، خلیل نامی شخص نے اپنی بیوی اور کم سن بیٹے کو ذبح کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش کی۔
واقعہ میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزم کو بھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا۔