قتل کی لرزہ خیر واردات، نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو سوتے میں قتل کر دیا

Published On 03 August,2023 03:08 pm

پھول نگر: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ گلشن اڈا پر قتل کی لرزہ خیر واردات ہوئی ہے جس میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو سوتے میں قتل کر دیا۔

پھول نگر جمبر کا رہائشی ذوالفقار گلشن اڈہ ڈیرا حاجی لطیف پر بیوی کے ہمراہ چھت پر سویا ہوا تھا، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دونوں میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پھول نگر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا اغاز کر دیا۔