جانور چرانے پر جھگڑا، تین افراد نے 75 سالہ بزرگ خاتون کو قتل کر دیا

Published On 09 August,2023 03:57 pm

دولتالہ: (دنیا نیوز) جانور چرانے پر ہونے والا جھگڑا بزرگ خاتون کی جان لے گیا، تین افراد نے 75 سالہ بزرگ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جاتلی کے علاقے بنڈوٹ میں پیش آیا، معمولی جھگڑے پر 3 افراد نے کلہاڑی کے وار کر کے 75 سالہ بزرگ خاتون کو قتل کر دیا۔

مقتولہ کی شاخت نور بیگم کے نام سے ہوئی ہے، تینوں ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس ملزمان کی تلاش کیلئے سرگرم عمل ہے۔