حیدرآباد: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Published On 12 August,2023 05:15 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ نے 2 افراد کی جان لے لی۔

یہ افسوسناک واقعہ ضلع مٹياری کے علاقے نیو سعید آباد میں پیش آیا، پلاٹ کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت شوکت کاکا اور محبوب کاکا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دونوں بھائی تھے، پولیس نے مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق قتل کی اس ہولناک واردات کے بعد علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا، وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رہی جس سے دہشت کی فضا پیدا ہوئی، پولیس نے علاقے کا گشت شروع کر دیا۔